میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کادسمبرمیں حکومت ہٹائومارچ کااعلان

پی ڈی ایم کادسمبرمیں حکومت ہٹائومارچ کااعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13نومبر کو کراچی، 17 نومبر کو کوئٹہ، 20 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم جماعتیں مرکزی قیادت کی سربراہی میں سڑکوں پر نکلیں گی،آخری ریلی لاہور میں ہوگی جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مہنگای کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ ہو گاجبکہ سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ بجلی گیس پٹرول اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر عوام کو فوری ریلیف دیا جاے،مہنگائی کی بنیادی وجہ عمران خان حکومت کی تاریخی کرپشن ہے،آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط عوام کے سامنے لائی جائیں،پی ڈی ایم کی تحریک عمران خان کو گھر بھجوا کر ہی ختم ہو گی،عوامی رائے چوری کرنے اور الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور اسے ناکام بنائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو حقیقی معنی میں پارلیمان میں حق نمائندگی دیا جاے گا ۔ ہفتہ کواتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر بھی غورہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کیخلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کرلیا جبکہ مہنگائی مارچ کا اختتام لانگ مارچ پر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں 13 نومبر کو کراچی، 17 نومبر کو کوئٹہ اور 20 نومبر کو پشاور میں مہنگائی مارچ کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے نیب ترمیمی آرڈیننس اورالیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کردیا۔ پی ڈی ایم کے مطابق انتخابی اصلاحات بلز روکنے کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مکمل حاضری یقینی بنائی جائے گی اور انتخابی اصلاحات بلز روکنے کیلئے پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی حکمت عملی بنانے کی مشاورت ہوگی۔ بعد ازاں سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں بتایاکہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس وڈیو لنک پر منعقد ہوپی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت اجلاس میں شریک ہوئی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال، بدترین مہنگائی، نیب آرڈیننس، نام نہاد انتخابی اصلاحات سمیت ملک کو درپیش داخلی و خارجی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس نے ملک میں بدترین مہنگائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بجلی، گیس، پٹرول، آٹا، گھی، چینی، دوائی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بد ترین اضافہ مسترد کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ بجلی گیس پٹرول اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر عوام کو فوری ریلیف دیا جاے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی بنیادی وجہ عمران خان حکومت کی تاریخی کرپشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط عوام کے سامنے لائی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے ساتھ یک جہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی عوام دشمنی کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے پر اتفاق کیاگیا۔ اجلاس کا صوبائی دارالحکومتوں میں بھرپور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا 13نومبر کو کراچی، 17 نومبر کو کوئٹہ، 20 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم جماعتیں مرکزی قیادت کی سربراہی میں سڑکوں پر نکلیں گی۔ انہوںنے کہاکہ آخری ریلی لاہور میں ہوگی جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مہنگای کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ ھو گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اب یہ تحریک عمران خان کو گھر بھجوا کر ہی ختم ہو گی، یہ عمران خان سے نجات کی تحریک ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام ایک لمحہ اس حکومت کو برداشت کرنے کو تیار نہیں جس نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے انہوںنے کہاکہ اجلاس نے نیب ترمیمی آرڈیننس، انتخابی اصلاحات، ای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ کو بد نیتی قرار دیتے ھوے مکمل طور پر مسترد کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں