میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف کے قومی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطے

شہبازشریف کے قومی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطے

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے دوسرے روز بھی قومی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شہباز شریف نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔اس دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ،نیب ترمیمی آرڈیننس ، بدترین مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی شہباز شریف کی تجویز سے اتفاق کیا گیا ۔ رہنمائوں کا کہنا تھاکہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے ،پی ٹی آئی عوام کے لئے پریشانی، تکلیف اور انتقام بن چکی ہے۔ ٹیلیفونک رابطے میںنیب قانون کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر بھرپور آواز بلند کرنے اور اسے چیلنج کرنے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیںمسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان استعفیٰ لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پربیان میں انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پیٹرول، معیشت اور مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے، عمران خان استعفیٰ لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کے بعد پٹرول اور اس پر بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے، ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں