میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ ہوگا

ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ ہوگا

ویب ڈیسک
هفته, ۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں نے این سی او سی کی ہدایات کو نظر انداز کردیا ،ماسک نہ پہننے والوں پر سو سے پانچ روپے تک جرمانہ ہوگا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے شہریوں کیلئے ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی ہے اور ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر 100 روپے جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کراچی میں ماسک نہ پہننے والوں پر 500 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔این سی او سی اور حکومتی فیصلے کے باجود کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے ۔بازاروں اور دیگر مقامات پر ایس او پیز کو بالائے طاق رکھا جارہا ہے ، شہریوں کی بڑی تعداد بغیر ماسک کے گھوم پھررہی ہے اور سماجی فاصلہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم دکانوں اور اسٹورز پر ہینڈ سینیٹائزرز نہیں رکھے گئے ہیں اور شہری بھی ماسک کے بغیر خریداری کررہے ہیں،اسی طرح لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں شہری کورونا سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال نہیں کررہے ۔شہریوں کی جانب سے ماسک کا استعمال نہ کیے جانے پر کراچی اور دیگر شہروں میں جرمانے شروع کردیے گئے ہیں ، کراچی میں کچھ دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں