نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات ، خصوصی بینچ تشکیل
ویب ڈیسک
هفته, ۷ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست پر بینچ تشکیل دیدیا۔ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دیدیا ہے ۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل خصوصی بینچ کریگا، کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی اپیلوں پر خصوصی بینچ سماعت کر رہا ہے ، جس کی سماعت 24 نومبر کو ہی ہوگی، اور اب وہی بینچ اس درخواست پر سماعت 24 نومبر کو ہی کرے گا۔