میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ،جے یو آئی میں اہم معاہدے پر بات چیت متوقع

حکومت ،جے یو آئی میں اہم معاہدے پر بات چیت متوقع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان بعض مطالبات کے ضمن میں اہم معاہدے پر بات چیت متوقع ہے ۔ بعض مطالبات کے حوالے سے تحریری ضمانت لی جاسکتی ہے ۔ درمیانی راستہ نکالنے کے سلسلے میں حکومت آئینی اسلامی دفعات، اہم خارجہ و انتخابی امور کے حوالے تحریری ضمانت دے سکتی ہے ۔بات چیت میں پیش رفت پر 12ربیع الاول کو ممکنہ معاہدے کی تفصیلات جاری کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بعض مطالبات اور ایک اہم معاہدے پر بات چیت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ان میں آئین کی اسلامی دفعات، ناموس رسالت ایکٹ ، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے آئینی آرٹیکل کو نہ کسی صورت نہ چھیڑنے کی تحریری ضمانت پر گفت و شنید کا امکان ہے ۔ اس طرح اہم خارجہ امور آئین کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالا دستی اہم انتخابی اصلاحات بالخصوص ووٹنگ ڈے کے انتظامات کے حوالے سے اہم امور بھی شامل ہیں۔ذرائع ان ہی معاملات کو درمیانی راستہ قرار دے رہے ہیں یادرہے کہ درمیانی راستہ نکالنے کا حال ہی میں وزیردفاع پرویز خٹک کی طرف سے اشارہ بھی دیا گیا ہے جب کہ جے یو آئی اپوزیشن کے دیگر جماعتوں کے تعاون سے اپنے تحریک کو جاری بھی رکھے گی اضلاع تک اس کو وسعت دے دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں