میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نمازوں کا حساب ہوا تو خود کو بخشوا نہیں سکوں گا، آصف زرداری

نمازوں کا حساب ہوا تو خود کو بخشوا نہیں سکوں گا، آصف زرداری

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اگر نمازوں کا حساب ہوا تو وہ خود کو بخشوا نہیں سکیں گے ،اللہ تعالیٰ انہیں انسانوں کی خدمت کی وجہ سے بخش دے تو اور بات ہے ۔خیرپور میں ایک تقریب سے خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست تو صرف ایک پہلو ہے ، اصل عبادت انسان کی خدمت ہے ۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو اور محترمہ کا مشن عوام کی خدمت تھا، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ، سیاست کا ایک پہلو خدمت ہے اور سیاست کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت ہے ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ، ہمارا یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آبادی بڑھنے کی وجہ سے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں لیکن انہیں حل کرلیں اور آئندہ دس سالوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں