شاہ محمود قریشی کی سنجیدگی اور شیری کی ہنسی
ویب ڈیسک
بدھ, ۷ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بیان دیتے ہوئے اپنی سنجیدگی کا یقین دلانا پڑا۔وزیر خارجہ نے دوران تقریر پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن سے کہا کہ مسکرائیے نہیں! میں سنجیدہ ہوں۔شاہ محمود قریشی نے سینیٹ سے خطاب کے دوران کہاکہ ڈونٹ اسمائل شیری! آئی ایم سیریس۔یہ کہتے ہی وزیر خارجہ کو خود بھی ہنسی آگئی۔وزیر خارجہ کے جملے پر شیری رحمٰن کے ساتھ سینیٹر مشاہد اللہ خان اور سینیٹر رضا ربانی بھی مسکرا اٹھے ۔اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یمن کے معاملے میں ثالث کا کردارادا کرنا چاہتے ہیں، کوئی ایسی بات نہیں کی کہ ہم یمن تنازع کا حصہ بنیں۔