میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی بدعنوان نہیں بچے گا، سعودی ولی عہد۔ عدل کا نظام سب پر نافذ ہوگا، خادم الحرمین شریفین

کوئی بدعنوان نہیں بچے گا، سعودی ولی عہد۔ عدل کا نظام سب پر نافذ ہوگا، خادم الحرمین شریفین

ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ریاض(نیوز ایجنسیاں) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ انصاف اور عدل کا نظام ہر چھوٹے اور بڑے پر نافذ ہو گا اور اس سلسلے میں کسی جانب سے ملامت کی پروا نہیں کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک شاہی فرمان میں انہوں نے کہاکہ ہم اللہ رب العزت اور پھر اپنے عوام کے سامنے اس بھاری ذمے داری کے حوالے سے جواب دہ ہیں۔ اللہ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا کہ تحقیق اللہ زمین میں فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا، نبی کریم علیہ الصلات و السلام کے مبارک ارشاد کا مفہوم ہے کہ یقینا تم میں پہلے لوگ اس لیے ہلاک ہوئے کہ ان میں جب کوئی معزز شخص چوری کرتا تو اس کو چھوڑ دیتے اور اگر کوئی کمزور چوری کرتا تو اس پر حد جاری کرتے تھے۔ اللہ کی قسم اگر فاطمہ بن محمد بھی چوری کرتی تو اس کے ہاتھ کاٹ دیے جاتے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہاہے کہ مملکت میں بدعنوان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ جس شخص کے خلاف بھی بدعوانی ثابت ہو گئی وہ کسی طور نہیں بچ سکے گا خواہ اس کا جو بھی منصب اور حیثیت ہو۔ شہزادہ محمد نے باور کرایا کہ خواہ کوئی وزیر ہو یا شہزادہ جس کے خلاف بھی کافی ثبوت موجود ہوئے اس کا احتساب عمل میں لایا جائے گا۔سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کیسز میں گرفتار افراد سے کوئی خصوصی برتائو نہیں کیا جائے گا، تمام لوگ ملزمان ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے سعودی اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ گرفتار تمام ملزمان سے عام شہری جیسا برتائو کریں گے، کسی سے بھی اس کے عہدے کی وجہ سے الگ رویہ نہیں برتا جائے گا، عہدہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔سعودی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کمیٹی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے متعدد کیسز پر کام شروع کرچکی ہے۔دوسری طرف سعودی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ کرپشن الزامات میں گرفتار افراد کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے اور کرپشن سے تعلق رکھنے والی کوئی بھی جائیداد ریاست کے نام ہو جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اینٹی کرپشن کمیٹی نے 11شہزادوں، کئی وزراء اور درجنوں اہم شخصیات کو کرپشن کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں