میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر سڑکوں پر آئینگے، عمران خان

ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر سڑکوں پر آئینگے، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ خاندان کو بچانے کے لیے عدلیہ اور فوج پر حملے کیے جارہے ہیں ٗ ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ایک بار پھر سڑکوں پر نکلیں گے ٗنوازشریف اور زرداری کو دیکھیں ٗاقتدار میں آنے سے پہلے کیا تھے ٗاب کیا ہیں؟اقتدار میں آئے تو صرف قوم کا سوچنے والوں کو اپنی کابینہ میں وزیر بنائیں گے ٗ پاکستان کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے۔اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی مفادات کے لیے سیاست میں آکر کارخانے اور دولت بناتے، جبکہ کچھ لوگ سیاست میں انسانیت کی خدمت کے لیے آتے ہیں ایسے لوگوں کو اللہ عزت سے نوازتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام بھی انہیں یاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے پاکستان کے لیے کبھی نہیں کھیلا بلکہ وہ اپنے لیے بیٹنگ کرتے ہیں، نوازشریف اور زرداری کو دیکھیں کہ اقتدار میں آنے سے پہلے کیا تھے اوراب کیا ہیں؟عمران خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے اس لیے صرف قوم کا سوچنے والوں کو اپنی کابینہ میں وزیر بنائیں گے اور صرف وہی لوگ آئیں گے جوعوام کی خدمت کریں گے، جبکہ ہم 10 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے پالیسی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے آگے نہیں جھکنا اور نہ ہی قرضے مانگنے ہیں، کیوں کہ جو قرضہ دیتا ہے وہ آپ کی آزادی لے لیتا ہے، جبکہ ایران نے گیس پائپ لائن بنائی اگر ہم لے لیتے تو ایل این جی سے سستی پڑتی، لیکن ہمیں قرضے دینے والوں نے ایران سے گیس لینے کی اجازت نہ دی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کرپٹ خاندان کو بچانے کے لیے فوج اور عدلیہ پر حملے کیے جارہے ہیں، حالانکہ عدلیہ کا قصور صرف اتنا تھا کہ پہلی بار شریف مافیا کے خلاف کھڑی ہوکر میرٹ پر فیصلہ دیا، جبکہ پاکستانی فوج نے جو بندے جے آئی ٹی میں بھیجے انہوں نے شریف خاندان کی مدد نہیں کی جیسے ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کرتی رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں