محکمہ خزانہ میں قادر بخش ابڑیجو کے سسٹم کا راج قائم
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ خزانہ حیدرآباد میں قادر بخش ابڑیجو سسٹم نے پھر پنجے گاڑ لئے، نجی کارندے قادر ابڑیجو پر جعلی پینشن ریلیز کرانے پر مقدمہ درج کرنے کیلئے لیٹر بھی لکھا گیا تھا، محکمہ خزانہ حیدرآباد کے آفیس کے معاملات قادر بخش ابڑیجو کے حوالے، تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ حیدرآباد کے آفیس میں ایک بار پھر قادر بخش ابڑیجو سسٹم نے پنجے گاڑ لئے ہیں،، قادر بخش ابڑیجو کو محکمہ خزانہ کا نجی کارندہ سنجھا جاتا ہے اور حال میں محکمہ خزانہ حیدرآباد کی آفیس اسے ٹھیکے پر دے دی گئی ہیں، مئی میں محکمہ خزانہ آفیس حیدرآباد کے سابق ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسر نے قادر بچشم ابڑیجو کے جانب سے جعلی پینشن رلیز کرانے کا میگا کرپشن اسکینڈل پکڑ کر کارروائی کیلئے محکمہ فنانس کو لکھا تھا جبکہ سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر اور کمشنر حیدرآباد نے قادر بخش ابڑیجو پر مقدمہ درج کی بھینٹ سفارش کی تھی، ذرائع کے مطابق 7 سو زیادہ جعلی پینشن قادر نخش ابڑیجو کے سسٹم کے ذریعے جاری تھیں جن آئی ڈیز کو سابق ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر نے بند کروانے دیا تھا، ذرائع کے مطابق قادر بخش ابڑیجو نے جعلی پینشنز کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور حیدرآباد سمیت کراچی مین املاک خریدیں، ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کے سسٹم نے ایک بار پھر محکمہ خزانہ کا آفس قادر نخش ابڑیجو کے حوالے کردیا ہے اور قادر بخش ابڑیجو کے سسٹم نے خزانہ آفیس میں پنجے گاڑ لئے ہیں۔