میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر ڈیمالیشن کو ضیاء اور زاہد کالا سے خطیر وصولی

سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر ڈیمالیشن کو ضیاء اور زاہد کالا سے خطیر وصولی

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ضلع وسطی میں غیرقانونی تعمیرات مافیا سے ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کو خطیر رقم وصولی کا انکشاف ہوا ہے ، موصوف کو ضیاء اور زائد کالانے غیرقانونی سرگرمیوں کی پردہ داری کے لیے معاوضہ پہنچایا ہے ، ذرائع کے مطابق اس وقت لیاقت آباد میں ناجائز تعمیرات مافیا کو کھلی چھوٹ حاصل ہے ، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا سلسلہ منظم انداز میں جاری ہے ، تنگ گلیوں میں غیرقانونی تعمیرات سے پیدا ہونے والے مسائل کو متعلقہ اداروں نے دانستہ نظر انداز کررکھا ہے ، لیاقت آباد نمبر 4 کے رہائشی پلاٹ نمبر 219 اور 232 پر کمرشل پورشن کی تعمیرات شروع کروادی گئی ہے ، جس کے پس پردہ کالا گروپ ہے ،جنہیں ڈائریکٹر ڈیمالیشن کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ،ذرائع کے مطابق غیرقانونی تعمیرات مافیا کو کسی قسم کی انہدامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کروادی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں