میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح ہسپتال، خاتون افسر کوخلاف ضابطہ گریڈ 20کی نشست حاصل

جناح ہسپتال، خاتون افسر کوخلاف ضابطہ گریڈ 20کی نشست حاصل

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) جناح اسپتال میں کانٹریکٹی خاتون افسر اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے برخلاف بغیر کمیشن پاس مستقل ہونے کے بعد ایکٹنگ چارج پر گریڈ 20کاعہدہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئیں، لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر کے بعدڈاکٹر کوثر عباس پروفیسر بن گئیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول نے سیکریٹری صحت کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر کوثر عباس کو ڈپٹی ڈائریکٹر مینیجمنٹ کی چارج بھی سونپ دی ہے۔ روزنامہ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق جناح اسپتال میں خاتون افسر کوثرعباس سال2008 میں کانٹریکٹ پر بطور میڈیکل افسر تعینات ہوئیں، ڈاکٹر کوثر نے سال2017 کے دوران فزیولوجی میں ایم فل کیا، سینیئر لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر کے بعد گریڈ 20 میں پروفیسر بن گئیں، ذرائع کے مطابق پروفیسر فارماکولوجی کی پوسٹ کو ری ڈیزینیٹ کرا کے فزیولوجی کی سیٹ کریئٹ کرکے ڈاکٹر کوثر کو ترقی دی گئی ہے، جبکہ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت بغیر کمیشن پاس کسی کو مستقل نہیں کیا کا سکتا، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں کئی ملازمین نوکری سے فارغ ہوچکے ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال شاہد رسول نے سیکریٹری صحت کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر کوثر عباس کو ڈپٹی ڈائریکٹر کی چارج بھی دے دی ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کوثر نے 2017 میں ایم فل کیا اورپی ایم ڈی سی کے قواعد کے مطابق خاتون 2024 میں پروفیسر نہیں بن سکتی،اس ضمن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال شاہد رسول سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جواب موصول نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں