میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی نے احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبد الحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے شہید اہلکار کی بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، اسی سیاسی جماعت نے ماضی میں سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ ہائؤس کا گیٹ توڑا۔بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے پر تشدد احتجاج کے دوران پولیس کانسٹیبل عبد الحمید شاہ جان کی بازی ہار گیا،شرپسند عناصر پولیس کانسٹیبل کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بناتے رہے،عبدالحمید شاہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، شہید عبدالحمید انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے، شہید عبدالحمید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، شہید عبدالحمید نے اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے اور 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔اتوار کو ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیاسی جماعت کا پرتشدد احتجاج پولیس کانسٹیبل کی جان لے گیا، شرپسند عناصر پولیس کانسٹیبل کو اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے، عبدالحمید شاہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، شہید عبدالحمید 26 نمبر چونگی پر لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں