میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں رینجرز کی کارروائی،غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل کر دیے

کراچی میں رینجرز کی کارروائی،غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل کر دیے

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان رینجرز سندھ کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں سیکٹر اے 12 نزد سادات چوک، سیکٹر 12، سیکٹر بی 12 بلدیہ ٹاؤن، رمضان گوٹھ اور منگھو پیر میں رینجرز نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف آپریشن کیا ہے۔ترجمان رینجرز نے کہا کہ آپریشن غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل اور مسمار کرنے کیلئے کیا گیا ہے، غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کر کے واٹر پمپ، الیکٹرک موٹرز، پیٹرانجنز، پائپس، الیکٹرک وائر بھی برآمد کر لی۔سندھ رینجرز کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 109غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کر کے 241 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، آپریشنز کے بعد 6 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بھی بحال کر دی گئی۔ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز سندھ غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں