میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان ، 6.3 شدت کا زلزلہ، 120 افراد جاں بحق، 1000زخمی

افغانستان ، 6.3 شدت کا زلزلہ، 120 افراد جاں بحق، 1000زخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

افغانستان کے جنوبی خطے میں بدترین زلزلے کے نتیجے میں 120 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 120 ہوگئی ہے اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں تاہم امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔امریکا کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہرات کے شمال مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا، اور اس کے فوری بعد 5.5، 4.7 اور 6.2 کی شدت کے تین آفٹر شاکس بھی آئے۔صوبہ ہرات کے ضلع زنداجان میں زلزلے کے مرکز کے قریب واقع گاؤں سربلند میں درجنوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جہاں لوگ ملبے میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے موجود ہیں۔افغان طالبان کی حکومت کے ترجمان نے کہا تھا کہ جب صبح گیارہ بجے کے قریب پہلا زلزلہ آیا، تو رہائشی اور دکاندار عمارتوں سے بھاگ گئے۔ہرات کے 45 سالہ شہری بشیر احمد نے بتایا کہ ہم اپنے دفاتر میں تھے اور اچانک عمارت جھولنے لگی۔ان کا کہنا تھا کہ دیوار کا پلاستر گرنے لگا اور دراڑیں پڑیں، متعدد دیواریں گر گئیں اور عمارتیں بھی منہدم ہوئیں، نیٹ ورک کی خرابی کی وجہ سے اپنے گھروالوں سے بھی رابطہ نہیں کر پا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت پریشان اور خوف زدہ ہوں، یہ بھیانک تھا، شہری نے بتایا کہ زلزلے کے بعد کئی گھر منہدم ہوگئے اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔ایک اور شہری نے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس کچھ نہیں ہے، کمبل یا کوئی اور چیز نہیں، ہم اپنے شہدا کے ساتھ خالی رات گزار رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں