میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راکٹوں سے عسقلان میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا

راکٹوں سے عسقلان میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا

جرات ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ کی پٹی سے فلسطینی حریت پسندوں نے ہفتے کی صبح اسرائیل پر کئی درجن راکٹ فائر کئے جس کے بعد اسرائیل کے طول وعرض میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوا کو چیرتے ہوئے راکٹوں کی سنساتی آواز غزہ کی فضا میں صاف سنائی دیتی رہی جبکہ فائرنگ کے مقام سے ستر کلومیٹر دور تل ابیب میں سائرن کی آواز بھی سنائی دیتی رہی۔اسرائیل کی جانب غزہ سے راکٹ فائرنگ کو فوری کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ تاہم اسرائیل عمومی طور پر راکٹ باری کا جواب فضائی حملوں سے دیتا ہے جس کے بعد ایک بڑی جنگ کا امکان پیدا ہونے لگتا ہے۔راکٹ باری کے لئے ابھی تک غزہ کے کسی مزاحمتی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن اسرائیلی روایتی طور پر حماس کو ہی اپنے زیر نگین غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ باری کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔حالیہ راکٹ باری غزہ کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مقبوضہ غرب اردن میں شدید لڑائی کے کئی ہفتوں بعد سامنے آئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں