میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز لیگ کی سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنانے کی تیاریاں

نواز لیگ کی سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنانے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) نون لیگ کی سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنانے کی تیاریاں، پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماؤں اور قوم پرستوں سے رابطے تیز کر دیے گئے ، نواز شریف اور ترقی پسند پارٹی کے سربراہ قادر مگسی کی لندن میں ملاقات متوقع، تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق حال میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بشیر میمن جی ڈی اے سربراہ پیر پگاڑا کے بھی انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں، سندھ میں نئے پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کیلئے پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماؤں سے خفیہ طور پر رابطے تیز کردیے گئے جبکہ قوم پرستوں کو بھی پیپلزپارٹی مخالف اتحاد میں شامل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل نجی دورے پر لندن دورے پر پہنچنے والے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق 13 اکتوبر کو نواز شریف اور ڈاکٹر قادر مگسی میں ملاقات طے ہوئی ہے ، دوسری جانب سندھ کے اکثر اضلاع میں پیپلزپارٹی کو اندرونی بغاوت کا سامنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں