میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بحریہ میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب آج ہوگی

پاک بحریہ میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب آج ہوگی

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاک بحریہ میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب (آج)ہفتہ کو ہوگی جس میں امجد نیازی پاک بحریہ کی کمانڈ نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب (آج)ہفتے کو ہوگی جس میں پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف عہدہ سنبھالیں گے ۔تبدیلی کمانڈ کی تقریب پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی ، تقریب میں سبکدوش نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔سبکدوش نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی شرکاسیالوداعی خطاب بھی کریں گے ، جس کے بعد امجد نیازی پاک بحریہ کی کمانڈ نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کریں گے ۔پاک بحریہ کے ایڈمرل نوید اشرف سنیارٹی میں پہلے نمبر پر ہیں ، نیول چیف ایڈمرل امجدنیازی کا آخری دن ہے اور وہ الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں