میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت متحرک، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت متحرک، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لیے،دھرنے کے اعلان پر اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کرنے کا امکان
شہر میں داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کے ساتھ ساتھ ریڈ زون میں سکیورٹی وال کی تعمیر بھی شروع ،لیڈیزپولیس بھی سیکیورٹی پرمامورہوگی
اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے سکیورٹی انتظامات کرنا شروع کر دیئے، شہر میں داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کے ساتھ ساتھ ریڈ زون میں سکیورٹی وال کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ،اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لیے،دھرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کرنے کا امکان۔وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے اور لانگ مارچ کو روکنے کے لئے حکومت نے بھی سکیورٹی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، فیض آباد سمیت شہرمیں داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے جبکہ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کے لئے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کے ساتھ نادرا چوک پر سکیورٹی وال کی تعمیر بھی جاری ہے۔پی ٹی آئی کے دھرنا کے شرکا سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس ڈی چوک میں مشقیں کرے گی جبکہ لیڈیز پولیس اور ایف سی کی مشقیں ہونگی۔پولیس کے مطابق جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں