کروڑوں کی خر دبرد،محکمہ پبلک ہیلتھ اینٹی کرپشن کے ریڈارپرآگیا
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اینٹی کرپشن نے محکمہ پبلک ہیلتھ کا گھیراتنگ کردیا، فلٹر پلانٹس، ڈرینج اسکیموں میں کروڑوں روپے کی خورد برد کا انکشاف، کانٹی جینسی ملازم بھی بھرتی کئے گئے، اینٹی کرپشن نے کچھ روز قبل حیدرآباد آفس پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لیا تھا، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے محکمہ پبلک ہیلتھ حیدرآباد کا گھیراتنگ کردیا ہے، چند دن قبل اینٹی کرپشن ٹیم نے چیف انجینئر پبلک ہیلتھ حیدرآباد کے آفس پر چھاپہ مار کر دو سال کا ریکارڈ تحویل میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ میں کروڑوں روپے کی خورد برد کا انکشاف ہوا ہے، پبلک ہیلتھ کی ڈرینج اور واٹر سپلائی اسکیموں میں بڑے پیمانے پر خورد برد کی گئی ہے، جبکہ فلٹر پلانٹس کی مد میں بھی بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ میں کانٹی جینسی پر بڑی تعداد میں ملازم بھرتی کئے گئے اور بھرتی کے تمام قواعد و ضوابط نظرانداز کئے گئے۔