میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی گرفتار

لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پولیس نے لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا اور چرائی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی، ملزمہ نے تین رکنی گینگ کے ساتھ مل کر وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پورپی اسٹاپ سے کراچی کی پہلی خاتون موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار18 سالہ بینش عرف کٹوباکسرہے، بینش عرف کٹو لڑکے کا روپ دھار کر موٹر سائیکل لفٹنگ کرتی تھی ، ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ 2ساتھی فرار ہے۔گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کئے ، پولیس نے کہا کہ ملزمہ کا تعلق عرف دادا اور چھوٹو پر مشتمل 3 رکنی گینگ سے ہے، یہ ملزمان کراچی سے گاڑیاں چوری اور چھین کر بلوچستان لے جاتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمہ لیاری کے علاقے میں باقاعدہ باکسنگ بھی سیکھتی ہے، ملزمان صرف 2020کی موٹرسائیکلیں لفٹ کرتے ہیں، ساتھی ملزم چھوٹوکی عمر14 سال اور واسط کی عمر 20 سے زائد ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ لڑکوں کے کپڑے اور کیپ پہن کر واردات کرتی تھی، گرفتارملزمہ کو صدر ویمن تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں