چین کے ساتھ دو محاذ پر ایک ساتھ نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سربراہ بھارتی فضائیہ
بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ نے گیدڑ بھبکی یتے ہوئے کہاہے کہ چین کی جانب سے کسی بھی حرکت کا جواب دینے کے لیے فوج نے ہر جگہ پر تعیناتی کر رکھی ہے
شیئر کریںبھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ نے گیدڑ بھبکی یتے ہوئے کہاہے کہ چین کی جانب سے کسی بھی حرکت کا جواب دینے کے لیے فوج نے ہر جگہ پر تعیناتی کر رکھی ہے اور وہ دو محاذ پر ایک ساتھ نمٹنے کیلئے بھی پوری طرح تیار ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرچیف مارشل نے فضائیہ کے یوم تاسیس 8 اکتوبر سے پہلے یہاں روایتی سالانہ پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب میں کہا کہ لداخ تو چھوٹا علاقہ ہے ، ہم نے ہر جگہ مکمل مضبوطی کے ساتھ تعینات کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے مکمل تیاری کے ساتھ ہر جگہ تعیناتی کر رکھی ہے اور سوال نہیں اٹھتا کہ کسی بھی تصادم کی صورتحال میں چین ہم پرعبور پا سکتا ہے۔ شمال۔مشرق کے بارے میں خصوصی طور پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہاں بھی ہماری تعیناتی اور تیاری دونوں ہے ساتھ ہی فضائیہ کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ اپنے طیاروں اور دیگر ساز و سامان کو ضرورت پڑنے پر فورا ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور اس میں دو محاذ پر ایک ساتھ لڑائی کی صورتحال بھی شامل ہے ۔ فضائیہ تمام پہلو کو دھیان رکھتے ہوئے تمام صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ چین کی حرکت کے بارے میں درست ڈھنگ سے پہلی بار مئی میں پتہ چلا اور اس کے بعد ہم فورا حرکت میں آگئے ۔ یہ کہنا غلط ہوگا کہ ہمیں حیرت ہوئی لیکن ہمیں اس کی توقع نہیں تھی۔ چین کی فوج عام طور پر اس وقت مشق کرتی ہے لیکن اس بار اس نے یہ حرکت کی۔ جیسے ہی ہمیں پتہ چلا، ہم نے فورا اقدام کیا۔ فوج کی جو بھی ضرورت تھی جوانوں کو لے جانے کی یا دیگر ساز و سامان پہنچانے کی وہ فورا مکمل کی گئی۔ اس بار کسی طرح کی کمی نہیں چھوڑی گئی ۔ایک اورسوال کے جواب میں فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ جہاں تک چین کے آزادکشمیر میں واقع سکردو ایئر بیس کا استعمال ہندوستان کیخلاف کرنے کی بات ہے یہ اوپن آپشن کی طرح ہے ۔ اگر چین ا سکردو کا استعمال کرتا ہے تو یہ ملی بھگت پر مبنی خطرہ ہوگا اور ہم اسی کے مطابق اس سے نمٹیں گے ۔