وزیر اعظم کا بغاوت کے مقدمے سے لا علمی کا اظہار
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت سیاسی انتقام کے حق میں نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف پر بغاوت کا مقدمہ درج ہونے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سالگرہ کا کیک کاٹ رہا تھا جب ایف آئی آر کا پتا چلا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایف آر آئی کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم بعض وزرا نے نوازشریف کے خلاف ایف آئی آر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشورہ بھی دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت سیاسی انتقام کے حق میں نہیں۔واضح رہے لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت لیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔