میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں بااثر افراد کے گارڈز کا لڑکے پر تشدد

شہر قائد میں بااثر افراد کے گارڈز کا لڑکے پر تشدد

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں با اثر افراد کے گارڈز نے لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بااثر افراد کے گارڈز نے کم عمر لڑکے نجم پر تشدد کیا لڑکے کی والدہ کے مطابق انکے بیٹے کو اسلحہ بردار گارڈ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔لڑکے کی والدہ کے مطابق انکا بیٹا گھر سے کھانا لینے کے لیے صبا کمرشل آیا تھا۔مسلح گارڈ نے جلدی راستہ نہ دینے پر نجم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس بااثر افراد کے خلاف کاروائی سے گریز کر رہی ہے ۔ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ بچے اور اس کی والدہ سے ملاقات ہوئی ہے اگر پولیس نے ملزموں کے سامنے ہوتے ہوئے کسی کو گرفتار نہیں کیا تو کارروائی ہوگی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت تمام شواہد کا جائزہ لیں گے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں