میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ابصار عالم کیس، سپریم کورٹ کا وفاق، پیمرا دیگر فریقین سے جواب طلب

ابصار عالم کیس، سپریم کورٹ کا وفاق، پیمرا دیگر فریقین سے جواب طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی درخواست پروفاق پیمرا اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عہدہ چھوڑا تھا لیکن حقوق سے دستبردار نہیں ہوئے ۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ابصار عالم کے وکیل نے دلائل دئیے کہ انہیں چیئرمین پیمرا کے عہدہ سے ٹیکنیکل طور پر ناک آوٹ کیا گیا۔ عہدہ خود چھوڑا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوئے ۔ جس پر جسٹس منصور نے کہا کہ ابصار عالم نے عدالتی فیصلہ کو قبول کرکے استعفیٰ دیا تھا۔ نئے چیئرمین پیمرا کی تقرری شفاف نہیں ہے تو آپ رٹ دائر کر سکتے ہیں۔ نئے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے عمل میں اگر آپ کو شامل نہیں کیا گیا تو اس معاملے کو ہم دیکھ سکتے ہیں۔عدالت نے وفاق، پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں