میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان نے سابق شیڈو گورنرز سمیت ہمارے کئی قیدی رہا کردیے ، طالبان

افغانستان نے سابق شیڈو گورنرز سمیت ہمارے کئی قیدی رہا کردیے ، طالبان

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

طالبان حکام نے کہا ہے کہ سابق شیڈو گورنرز سمیت گروپ کے کئی اراکین کو افغان جیل سے رہا کردیا گیا۔امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ طالبان نے قید میں موجود 3 انجینئرز کو رہا کردیا تاہم اب تک نئی دہلی یا افغان حکومت کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔اس تمام معاملے پر طالبان حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان کو قیادت کی جانب سے میڈیا سے بات کرنے پر وضاحت نہیں کی گئی تھی۔طالبانحکام کا کہنا تھا کہ شمالی مشرقی صوبے کنڑ اور جنوب مغربی صوبے نمروز کے شیڈو گورنرز شیخ عبدالرحیم اور مولوی رشید ان طالبان میں شامل تھے جنہیں رہا کیا گیا۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے ملک بھر میں شیڈو حکومت قائم کی گئی ہے جبکہ وہ علاقے جو ان کے زیراثر ہیں وہاں عدالتیں تک قائم ہیں۔اس معاملے پر جب افغانستان کے محکمہ دفاع اور صدارتی دفتر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ امن مذاکرات کے معطل ہونے اور پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں طالبان رہنماں کی امریکی نمائندہ خصوصی سے ملاقات کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں