چیئرمین نیب اورتمہیں باہرنکل کرنہیں چھوڑوں گا،عمران خان کی تفتیشی افسر کوتنبیہ
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دی کہ باہرنکل کرتمہیں اورچیئرمین نیب کونہیں چھوڑوں گا۔اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے نیب تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دے دی۔ وہ نیب کے تفتیشی افسرکے پاس گئے اورانگلی اٹھا کربولے کہ تمہارے بنائے کیسز کے سبب میری بیوی جیل میں ہے، باہرنکل کرتمہیں اورچیئرمین نیب کونہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے کہاکہ رہا ہوتے ہی تم دونوں کومیں عدالت لیجاؤں گا۔نیب تفتیشی افسر نے اس سے قبل بھی 4مرتبہ بانی پی آئی کی دھمکیوں کا میڈیا کوبتایا تھا۔پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پر عمران خان کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ پارٹی کے اندر علی امین گنڈاپورکے خلاف سازشیں کررہے ہیں، پارٹی کوکہتاہوں علی امین گنڈاپورکوانڈرمائن نا کریں، میں اس کے ساتھ کھڑاہوں، پوری پارٹی کو کہتا ہوں یہ وقت اختلافات کا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ علی امین کیخلاف سازشیں کرنیوالے بعد میں نا کہیں کہ ٹکٹ نہیں ملا۔