میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی میں 168 ارکان، 500 ملازمین

سندھ اسمبلی میں 168 ارکان، 500 ملازمین

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ اسمبلی میں ملازمین کی تعداد اراکین کی تعداد سے60فیصد سے زائد ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ 168 اراکین کے ایوان میں 500 ملازمین مختلف عہدوں پر تعینات ہیں۔ گریڈ 21 کے 3،گریڈ 20 کے 8، گریڈ 19 کے 11 اورگریڈ 18 کے 12افسران مختلف عہدوں پرتعینات گریڈ 17 کے 22 اور گریڈ 16 کے 19 افسران سندھ اسمبلی میں مختلف عہدوں پر تعینات، دستاویزات کے مطابق 21گریڈ کے 1سیکریٹری اور دو سینیئر اسپیشل سیکریٹری کوتنخواہوں کے علاوہ دیگرمراعات بھی حاصل ہیں۔20گریڈ کے ڈی جی پروٹوکول کی معاونت کے لیے 26 اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر تعینات، دستاویزات کے مطابق 19گریڈ کے7ڈپٹی سیکریٹریز، 18گریڈکے3 ڈیوٹی سیکریٹری،18گریڈ کے10اسسٹنٹ سیکریٹری تعینات ہیں 18سینئیر کلرک 43 جونئر کلرک اور 8 کئیر ٹیکر بھی سندھ اسمبلی کے ملازم ہیں، سندھ اسمبلی کی سیکورٹی پر 3 سیکیورٹی آفیسر اور 30 سیکورٹی اسسٹنٹ تعینات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں