پی ٹی آئی نے 8 ستمبر جلسے کی حکمت عملی تیار کرلی
ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
پی ٹی آئی کی کورکمیٹی نے 8 ستمبر کے جلسے کی حکمت عملی تیار کرلی ، جلسے کیلئے ملک بھر سے لوگوں کو سنگجانی لایا جائے گا۔میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدلیہ سے متعلق کوئی بل قانون سازی کیلئے آیا تو بھرپور مخالفت کی جائے گی۔8ستمبر جلسے کیلئے ملک بھر سے لوگوں کو سنگجانی لایا جائے گا، تمام ایم این ایز کو اپنے حلقوں سے لوگوں کو جلسے میں لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔پی ٹی آئی امیدوار کی کارنر میٹنگ پر پولیس چھاپے کی بھرپور مذمت کی گئی۔پی ٹی آئی کی کورکمیٹی نے کہا کہ 8 ستمبر کو ہرحال میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کریں گے۔ کورکمیٹی اجلاس میں نیب ترامیم کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز میں ریلیف کیلئے درخواست دینے کی تجویز پیش کی گئی۔