گلشن حدید نجی اسکول اسکینڈل، پرنسپل کا فون فورنزک کے لیے بھجوا دیا گیا
جرات ڈیسک
جمعرات, ۷ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی کے علاقے میں گلشن حدید کے نجی اسکول میں خواتین اساتذہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کا موبائل فون فورنزک کیلئے بھجوا دیا گیا۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید کے اسکول کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تفتیشی پولیس نے سائبرکرائم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور موبائل فون کو فورنزک کے لیے بھیجوا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خواتین کے سامنے نہ آنے سے کیس کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اسکول کی خواتین ملازمین کی تفصیلات جمع کرلی ہیں تاہم کوئی متاثرہ خاتون تاحال پولیس کو نہ مل سکیں۔ دوسری جانب ڈی جی اسکول نے کہا کہ سوشل میڈیا سے ان تمام غیر اخلاقی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے سی سی ٹی وی انسٹالیشن کمپنی کے مالک علی لودھی کو حراست میں لے لیا تھا۔