میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جرات ڈیسک
جمعرات, ۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ بشریٰ بی بی  وکلا سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا اور نعیم پنجوتھا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں سابق خاتون اول کی گرفتاری مطلوب ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو فرانزک کے لئے ایف آئی اے کو بھیجی ہوئی ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ 3 گھنٹے بلایا جاتا ہے اور بٹھائے رکھتے ہیں، تفتیش کے دوران بتایا بھی گیا کہ مذکورہ آڈیو بشریٰ بی بی کی نہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ معاملہ رسیدوں کا ہے تو آڈیو کہاں سے آگئی؟ ایف آئی آر کے مطابق کیس کو لے کر چلیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کے لیے وقت دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں