میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے، پٹہ سسٹم مافیا کی 310 غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے کا حکم

ایس بی سی اے، پٹہ سسٹم مافیا کی 310 غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: نجم انوار) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ادارے سے "سسٹم” کے بظاہر خاتمے کا اعلان کر دیا ۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے نے اپنے پہلے ہی بڑے حکم میں پٹہ سسٹم مافیا کی 310 غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہدامی کارروائیاں یقینی بنانے کے لیے پی آر او ریحان خان کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔ با خبر ذرائع نے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے بدھ کو اپنے عہدے کا دوبارہ چارج سنبھالتے ہی افسران کو طلب کیا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی ڈی جی نے سب سے پہلے ادارے میں چلنے والے شہزاد آرائیں کا سسٹم خاتم کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز کو حکم دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اپنی ٹیمیں بھیجیں اور تمام غیر قانونی تعمیرات فوری طور پر بند کرائیں اور اس کی فائل بنا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بینش شبیر کو بھجوائیں منظوری لیں اور انہدامی کارروائی کرائیں ۔انہوں نے ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد کو ہدایت دی کہ وہ ڈائریکٹر کی منظوری کے بغیر کہیں بھی ڈیمالیشن ٹیم نہ بھیجیں۔ ذرائع کے مطابق اسحاق کھوڑو نے سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات بحال کر دیے ہیں اور ڈائریکٹر کے اختیارات کی بحالی کا آغاز کرتے ہوئے انہیں کہا ہے کہ وہ اپنے علاقوں پر گہری نظر رکھیں۔ غیر قانونی تعمیرات کو ہر صورت میں روکیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ چند دن پہلے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے شہر کی 310 غیر قانونی تعمیرات کی جو فہرست بھیجی گئی تھی اس میں سب سے زیادہ 227غیر قانونی تعمیرات ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہیں ۔جہاں سے ڈیمالیشن آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ جمشید روڈ، لیاری، اولڈ ایریاز، کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی، گارڈن پی ای سی ایچ سوسائٹی و دیگر علاقوں میں بھی روزانہ ڈیمالیشن ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔ اس کام کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمالیشن ریحان خان کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں