حیدرآباد میں ایکسچینج کرنسی والوں کی ڈالر بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں ایکسچینج کرنسی والوں کی جانب سے ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف، ساڑھے تین سو روپے میں ڈالر گھر تک پہنچانے کیلئے لوگ تعینات کئے گئے، ذرائع، تین دن قبل ایف آئی اے نے آٹو بھان روڈ پر کارروائی کی، دوران کارروائی احسان میمن نامی ملزم سے آٹھ ہزار ڈالر برآمد ہوئے، مذکورہ ڈالر مدینہ کرنسی ایکسچینج کی جانب سے بلیک پر بیچے جا رہے تھے، کمپنی کے مالک فرقان عرف موٹا نے ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کرنسی ایکسچینچ والوں کی جانب سے ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں کرنسی ایکسچینج والوں نے لوگوں کی بلیک منی کو ڈالر میں تبدیل کرنے کیلئے بلیک مارکیٹنگ شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق منی ایکسچینج والوں نے لوگوں کو گھروں تک ڈالر پہنچانے کیلئے لوگ تعینات کردیے ہیں، اس سلسلے میں تین روز قبل ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی ٹیم نے انسپکٹر مسرور بلوچ اور سب انسپکٹر اکبر سومرو کی سربراہی میں آٹو بھان روڈ پر کارروائی کرتے ڈالر منتقل کرنے والے احسان میمن کو گرفتار کرکے 8 ہزار ڈالر برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ ملزم مدینہ منی ایکسچینج صدر کی جانب سے ڈالرز کو غیرقانونی طر پر منتقل کر رہا تھا، جو کہ 345 روپے میں بیچا جا رہا تھا، ایف آئی اے کے مطابق مدینہ ایکسچینج کے مالک فرقان عرف موٹا سمیت دو ملزمان پر کیس داخل کیا گیا،جبکہ گرفتار ملزم احسان میمن کو جیل بھیج دیا گیا، مدینہ منی ایکسچینج کے مالک فرقان عرف موٹا نیہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔