میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جرات ڈیسک
بدھ, ۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ بدھ کو امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی گئی۔ مریم نواز کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا، 4 سال گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بنیادی آئینی حقوق سے غیر معینہ مدت تک محروم نہیں کیا جا سکتا، کہیں فرار نہیں ہوں گی، ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی، نیب قانون میں ملزم کے بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی۔ درخواست میں مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ7 کروڑ روپے بھی سکیورٹی کے لیے جمع کرا رکھے ہیں، چودھری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں