میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خاتون جج سے متعلق غیر ارادی منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے، عمران خان

خاتون جج سے متعلق غیر ارادی منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے، عمران خان

جرات ڈیسک
بدھ, ۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

خاتون جج زیبا چوہدری کو جلسے میں دھمکیاں دینے کے معاملے میں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا تحریری جواب جمع کرا دیا۔ عمران خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں عدالتِ عالیہ میں 19 صفحات پر مشتمل ضمنی جواب جمع کرایا ہے۔عمران خان نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے، میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت پر مبنی رائے کا اظہار کیا ہے، میرا جج صاحبہ کے جذبات مجروح کرنے کا مقصد نہیں تھا۔ جمع کرائے گئے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ آئندہ ایسے معاملات میں انتہائی احتیاط سے کام لوں گا، نہ تو کبھی ایسا بیان دیا نہ مستقبل میں دوں گا جو کسی عدالتی زیر التوا مقدمے پر اثر انداز ہو، عدالت اور ججز کی عزت کرتا ہوں، ججز عام آدمی کو انصاف فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ میرا مقصد خاتون جج کی دل آزاری نہیں تھا، ہائی کورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوں کے لیے بہت احترام ہے۔عمران خان نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ خاتون جج کو دھمکانے کا ارادہ نہیں تھا بلکہ ایسا کرنے کا تو سوچ بھی نہیں سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں