میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد بھرتی کئے گئے1 ہزار ملازمین گھوسٹ ہونے کا انکشاف

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد بھرتی کئے گئے1 ہزار ملازمین گھوسٹ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

فی ملازم سے 15 سو روپے وصولی، موجودہ میونسپل کمشنر فاخر شاکر نے کونسل کی منظوری سے 1035 ملازمین بھرتی کئے تھے
ملازمین کے ویزے کا سسٹم شاکر کے فرنٹ مین عبدالوہاب راجپوت سنبھالتے ہیں،جن کیخلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات جاری ہیں،رپورٹ
حیدرآباد (خصوصی رپورٹ) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ، 2010میں بھرتی کئے گئے ایک ہزار سے زائد ملازمین میں سے اکثر ویزے پر ہونے کا انکشاف، فی ملازم سے 15 سو روپے وصولی، موجودہ میونسپل کمشنر فاخر شاکر نے کونسل کی منظوری سے 1035 ملازمین بھرتی کئے تھے، بھرتی کئے ملازمیں میں ریکوری کلرک، سیکریٹری یونین کونسلز، ویکسینٹر، فائر مین، نائب قاصد، سینٹری ورکر و دیگر شامل تھے، 88 افراد کو نائب قاصد کے عہدے پر بھرتی کیا گیا، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں 2010 میں بھرتی کئے گئے ایک ہزار سے زائد ملازمین سے اکثر ملازمین ویزے پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق اس وقت میونسپل کمشنر فاخر شاکر نے کونسل کی قرارداد کا حوالہ دیکر 1035 افراد بھرتی کئے جس میں لیبارٹری ٹیکنیشن، لینگیج ٹیچر اسسٹنٹ ٹیچر، ٹریکٹر ڈرائیور، لاری ڈرائیور، لیڈی انسٹیکٹر، ریکوری کلرک، تپیدار، ٹائپسٹ، ویکسینیٹر، فائر مین، چوکیدار، ہیلپر، پمپ ہیلپر، کلیجر، سینٹری ورکر، قلی و دیگر شامل تھے، حیرت انگیز طور 88 افراد کو نائب قاصد بھرتی کیا گیا جبکہ 25 افراد کو قلی، 15 افراد کو فائر مین، 17 افراد کو مالی، 19 چوکیدار، 22 جونیئر کلرک، 28 ریکوری کلرک اور 19 افراد کو تپیدار بھرتی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ بھرتی کئے گئے ملازمین میں سے 60 فیصد ملازمین ویزے پر ہیں اور فی ملازم سے ماہانہ 15 سو روپے وصول کئے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی بڑھے پیمانے پر غبن کئے گئے اور جھوٹے بلز گھوسٹ ملازمین کے نام پر بنا بلدیہ اعلیٰ اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا گیا ہے، بھرتی کئے گئے سینیٹری ورکر گھوسٹ ہونے کے باعث شہر کی حالت ابتر ہے، روزنامہ جرأت کی جانب سے اسے سلسلے میں موقف لینے کیلئے میونسپل کمشنر فاخر شاکر کو متعدد بار کالز کی گئیں لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، ذرائع کے مطابق گھوسٹ ملازمین کے ویزے کا سسٹم فاخر شاکر کے فرنٹ مین عبدالوہاب راجپوت سنبھالتے ہیں، عبدالوہاب راجپوت کے خلاف بھی اینٹی کرپشن میں تحقیقات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں