میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت نے ہرموقع پرپاکستان کونقصان پہنچانے کی کوشش کی ،صدرمملکت

بھارت نے ہرموقع پرپاکستان کونقصان پہنچانے کی کوشش کی ،صدرمملکت

ویب ڈیسک
منگل, ۷ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ بھارت نے ہرموقع پر پاکستان کو نقصان پہنچا نے کی کوشش کی۔ اس خطے کی ترقی کا راز کشمیرکے منصفانہ حل میں ہے، امید ہے کہ افغان امن کیلئے دنیا ہماری کوششوں کوحقیقت کی نظر سے دیکھے گی۔یوم دفاع کے حوالے سے جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن درحقیقت پاکستان میں امن ہے۔ افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑلگا کرمغربی سرحد کومحفوظ بنا دیا ہے۔عارف علوی نے کہا کہ 6ستمبرہماری قومی تاریخ میں استعارہ ہے۔ جنگ ستمبرمیں ہم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی خاطر جان دینے کیلئے تیار ہے۔ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، ہمارے سروں کے تاج ہیں۔صدر پاکستان نے کہا کہ آزادی نعمت خداوندی ہے۔ ہمارے بزرگوں نیطویل جدوجہد کے بعد آزادی کو حاصل کیا۔آزادی کے بعد ہی پاکستان کو بھارتی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت نے ہرموقع پر پاکستان کو نقصان پہنچانیکی کوشش کی۔ بدقسمتی سے ہمارے ہمسائے نے ہماری آزادی کو دل سے تسلیم نہیں کیا ہے۔ اس خطے کی ترقی کا راز کشمیرکے منصفانہ حل میں ہے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ کشمیریوں کے جذبہ حریت اورقربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج اورعوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،اس سے قبل صدر مملکت نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں