گوادر اور کوئٹہ حملوں میں ملوث دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے، شیخ رشید
شیئر کریں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گوادر اور کوئٹہ حملوں میں ملوث دہشت گردون کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں افغانستان سے آئے تھے،مستقبل میں افغانستان کی سیاست کا خطے میں بہت بڑا دخل ہوگا، پاکستان کیا کر نے جارہاہے ، یہ عمران خان کا فیصلہ ہے ،پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں ہے، بھارت کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، خطے میں سب سے زیادہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے،سی پیک پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے، اگر طالبان بھی یہی سوچ رکھتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔پیر کو یہاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مستقبل میں افغانستان کی سیاست کا خطے میں بہت بڑا دخل ہوگا، پاکستان کیا کرنے جارہا ہے یہ عمران خان کا فیصلہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں ہے، بھارت کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، خطے میں سب سے زیادہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے، اسے پیٹ میں درد ہے کہ اس نے جو نقشہ بنایا تھا اور جو ان کے 66 کیمپ تھے وہ سب ختم ہوگئے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ جنرل فیض حمید بھارت کے میڈیا پر چھائے رہے، ان کے میڈیا کو دیکھا تو ہنسی آرہی تھی جیسے وہ کابل نہیں دہلی گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں کیونکہ ہماری ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہے، افغانستان میں حکومت کے قیام کے بعد ایک تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ افغانستان سے بغیر دستاویزات کے پاکستان میں آئے ہیں ان کے بارے میں جلد حکومت فیصلہ کرے گی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی تاہم یہاں بی ایل اے، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ہیں ہماری فوج ان سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری میں طالبان کی دلچسپی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سی پیک پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے، اگر طالبان بھی یہی سوچ رکھتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔