میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیپرا کا بجلی فراہمی کے لیے لائسنس دوسری کمپنی کو دینے کا عندیہ

نیپرا کا بجلی فراہمی کے لیے لائسنس دوسری کمپنی کو دینے کا عندیہ

ویب ڈیسک
پیر, ۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عندیہ دیا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی کیلئے لائسنس کے الیکٹرک کے علاوہ کسی اور کمپنی کو بھی دیا جاسکتا ہے ۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے بجلی ڈسٹری بیوشن لائسنس میں تبدیلی کیلئے عوام سے رائے طلب کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق عوامی آراء کے الیکٹرک کے خلاف آنے کی صورت میں کراچی میں بجلی تقسیم کیلئے دیگر کمپنیوں سے بھی درخواستیں طلب کی جا سکتی ہیں۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں توسیع کی اور نہ ا سے اپ گریڈ کیا ، کے الیکٹرک کے صارفین بہت زیادہ لوڈشیڈنگ سمیت سیفٹی معاملات اور زائد بلنگ کے شکار ہیں۔نیپرا نے کے الیکٹرک بجلی ڈسٹری بیوشن لائسنس میں تبدیلی کیلیے عوامی آرا کا نوٹس اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے ۔نیپرا نوٹس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے ازخود نوٹس کے بعد حکم میں نیپرا ایکٹ کے سیکشن 26 کے تحت کارروائی کرنے کا کہا ہے ۔ نوٹس کے مطابق نیپرا ایکٹ کا سیکشن 26 عوامی مفاد میں نیپرا کو کے الیکٹرک کے بجلی ڈسٹری بیوشن لائسنس میں تبدیلی کا اختیار دیتا ہے جس سے کراچی میں بجلی فراہمی میں مقابلے کی فضا پیدا ہونے کے ساتھ سروس کوالٹی اور بجلی قیمت میں بہتری آئے گی۔ نیپرا نے کہا کہ کراچی میں کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز ، انڈسٹریل اسٹیٹس، شاپنگ پلازوں اور کثیرالمنزلہ عمارتوں نے اپنا ڈسٹری بیوشن سسٹم قائم کر رکھا ہے اور یہ سسٹم کے الیکٹرک کی طرح ہی کام کرتا ہے ، کے الیکٹرک ان علاقوں اور عمارتوں کو ایک پوائنٹ سے بجلی فراہم کرتی ہے جنہیں الگ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں