میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے 4؍ہزار سرکاری اسکول واش روم کی سہولت سے محروم

کراچی کے 4؍ہزار سرکاری اسکول واش روم کی سہولت سے محروم

ویب ڈیسک
پیر, ۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں4ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں میں واش روم کی سہولت نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کئی اسکولوں میں پینے کا پانی بھی نہیں ۔ اس ضمن میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تزئین و آرائش کے نام پر 45 کروڑ جاری ہوئے لیکن پھر بھی اسکول بنیادی سہولت سے محروم ہیں ۔4 ہزار سرکاری اسکولوں میں بیت الخلاء کی سہولت نہیں ہے جبکہ سرکاری اسکول کے طلبا ہاتھ دھونے اور پینے کے پانی جیسی سہولت سے بھی محروم ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری اسکولوں کے لئے اربوں کا بجٹ مختص کیا گیا، لیکن اسکول کھولنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار نہ کیا جا سکا۔محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے لئے ایس او پیز تیار کر لی ہے مگر سرکاری اسکول کے بچے ان ایس او پیز پر عمل نہیں کر سکیں گے دوسری جانب شہر کے پرائیوٹ اسکولوں میں ہینڈ سینیٹائزر، ڈس انفیکشن اور فیور چیک کرنے کی سہولت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں