میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا گیا

ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ملک بھر میں ہفتہ کویوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایاگیا۔آرمی قبرستان کراچی میں ایئر وائس مارشل عباس گھمن کی قیادت میں پی اے ایف کے دستے نے شہید پائلٹ راشدمنہاس نشان حیدر کی قبر پرفاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ راشد منہاس شہید نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایک عظیم مثال قائم کی تھی۔ ایئر چیف مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یاد گار شہدا پرپھول چڑھائے ۔ دیگر فضائی اڈوں پر بھی خصوصی تقاریب ہوئیں۔ ستمبر 65 کی جنگ میں ہمارے شاہینوں نے عزم و ہمت کی ایسی لازوال داستانیں رقم کیں، جس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔ فضائی جنگ میں دشمن کے کل 129 لڑاکا جنگی طیاروں کو تباہ کیا گیا جبکہ پاکستان کے صرف 19 طیاروں کو نقصان پہنچا۔ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے 5 جنگی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی۔ 17 روزہ جنگ میں ایم ایم عالم نے مجموعی طور پر دشمن کے 9 طیاروں کو تباہ کیا۔ پاک فضائیہ کی ہیبت آج بھی دشمن پر طاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں