میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم فضائیہ ہمیں اپنے شاہینوں کی بہادری اور جانبازی یاد دلاتا ہے ،فردوس عاشق

یوم فضائیہ ہمیں اپنے شاہینوں کی بہادری اور جانبازی یاد دلاتا ہے ،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوم فضائیہ ہمیں اپنے شاہینوں کی بہادری اور جانبازی یاد دلاتا ہے ، پاکستان کوناقابل تسخیر قوت بنانے کے لئے اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو آگے لے کر بڑھنا ہے ۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یوم فضائیہ ہمیں اپنے شاہینوں کی بہادری اور جانبازی یاد دلاتا ہے جنہوں نے کئی گنا بڑے دشمن کو جذبہ ایمانی سے مار بھگایا۔ راشد منہاس اور ایم ایم عالم دنیا میں پاک فضائیہ کی جرات کی علامت ہیں۔ پوری قوم اپنے قابل فخر شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم نے جس ولولے ، اتحاد اور جذبے سے یومِ دفاع بہادر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا، وہ بے مثال ہے ۔ شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کی اخوت کا متاثر کن جذبہ دیکھنے میں آیا۔ شہدا اور غازیوں نے جنگ ستمبر میں جرات اور شجاعت کی ولولہ انگیز تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز قانونی حق کی حمایت اور سچے جذبوں کے اظہار پر پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ جذبے زندہ قوموں کی علامت اور شان ہوتے ہیں۔ پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنانے کے لئے ہم نے اتحاد اور یکجہتی کی اسی فضا کو آگے لیکر بڑھنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں