میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم فضائیہ ،ایئروائس مارشل کی پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری

یوم فضائیہ ،ایئروائس مارشل کی پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ، ایئروائس مارشل عباس گھمن نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبرپر حاضری دی اور شہید کے بھائی کے ساتھ قبر پر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی اوراور پاک فضائیہ کے بینڈ نے سلامی بھی دی۔ ہفتہ کو یوم فضائیہ کے موقع پر کراچی میں آرمی قبرستان میں ہو نیوالی تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عباس گھمن اور راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس تھے ۔ شہید راشد منہاس کی قبر پرفضائیہ کے دستے نے سلامی دی ،ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایئروائس مارشل عباس گھمن نے کہا کہ راشد منہاس شہید ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہم دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ، پاک فضائیہ وقت آنے پر قوم کو مایوس نہیں کرے گی، دشمن کو بھرپور جواب دیں گے ۔واضح رہے کہ راشد منہاس کی بے مثال قربانی پر حکومت پاکستان نے انہیں اعلی ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں