میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر اور گگلی کے موجد عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز اسپنر عبدالقادر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ، ان کے بیٹے سلمان قادر نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان قادر کا کہنا تھا کہ والد کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ سلمان قادر کا کہنا تھا کہ والد نے ہمیشہ حق سچ کی بات کی، کرکٹ اور کرکٹرز کے لئے آواز اٹھانے والے کی آواز ہمیشہ کے لئے بند ہو گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر کی دعا کی ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم کھلاڑی اور انسان سے محروم ہوگیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر کی اچانک وفات کا سن کر دکھ ہوا، وہ لیجنڈری کرکٹر اور بہترین انسان تھے ، پاکستان کرکٹ میں ان خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر 1977 سے 1990تک کے اپنے دور کرکٹ میں پاکستان کی کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 104 ایک روزہ میچز میں 132 اور 67 ٹیسٹ میچز میں 236 وکٹیں حاصل کیں، انہیں گگلی کاموجد بھی کہا جاتا ہے اور معروف آسٹریلوی اسپنر شین وارن انہیں اپنا استاد مانتے تھے ، عبدالقار پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں