میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فضائیہ نے 65ء کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کی، مراد علی شاہ

پاک فضائیہ نے 65ء کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کی، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کی، پی اے ایف ہیروز آج بھی ہماری دلوں میں زندہ ہیں ،جبکہ حالیہ دہشت گردی کی لہر ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔بدھ کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پرشہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فضائیہ کی مسرور بیس پر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پہنچنے پر ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے استقبال کیا، تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر، آرمی، ایئر فورس کے افسران اور سویلین نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا، جبکہ پاکستان ایئر فورس اسکول کے بچوں نے ایئرفورس کے شہداء کو خراج تحسین دینے کی لیے قومی نغمے پیش کیے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے تمام آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔ پی اے ایف نے لاہور کا بہادری سے دفاع کیا۔تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف اسٹال کا دورہ کیا،جہاں انہیں مختلف اشیاء کے بارے میں بتایا گیا۔تقریب کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ صوبا ئی وزیر اطلا عا ت سندھ سید نا صر حسین شا ہ سے پریس کلب کے 5رکنی وفد صدر پریس کلب سراج احمد ،جنر ل سیکریٹری مقصو د احمد یو سفی کی قیا دت میں ان کے دفتر میں ملا قا ت کی ۔اس مو قع پر سیکریٹری اطلا عا ت عمرا ن عطا ء سومرو ،سیکریٹری محنت عبدالرشید سو لنگی ،کمشنر سو شل سیکریٹری فا رو ق لغا ر ی ،پر یس کلب کے عہدیدا را ن سعید سر با زی ،نعمت خا ن اورشمس کیریو بھی مو جود تھے ۔وفد نے صوبا ئی وزیر اطلا عا ت سندھ نا صر حسین شاہ کو صحا فیو ں نے پریس کلب کے ہیلتھ کا ر ڈ کے حوالے سے پیش رفت سے آگا ہ کیا ،اجلا س کے بعد وفد نے صحا فیو ں کی فلا ح و بہبو د ،علا ج و معا لجے اور ما لی امداد کے حوالے سے صحا فیو ں کی ہیلتھ کا ر ڈ ،انشو رنس کی سہو لیا ت کے حوالے سے تجا ویز دیں ۔انہو ں نے 1996سے التوا ء میں پڑ ے ہو ئے ملیر ترقیاتی ادا ر ے و لیا ر ی تر قیا تی ادا ر ے میں صحا فیو ں کی رہا ئشی اسکیم کے حوالے سے بھی آگا ہی دی اور بتا یا کہ پیپلز پا ر ٹی کی حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کی فلا ح و بہبو د کے لیے ٹھو س اقدا ما ت اٹھا ئے ہیں۔ صوبا ئی وزیر اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے پریس کلب کے وفد کو یقین دلا یا کہ ان کے تما م مسائل جلد حل کرانے اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ سے را بطہ کر کے زیر التواء الا ٹمنٹ ،ہیلتھ کا رڈ ،انشو ر نس ،سا لا نہ گرا نٹ جلد لیز کرائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں