میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ ہوش میں رہیں، زیادہ آگے بڑھے تو عدالت جائینگے، نثار کھوڑو

گورنر سندھ ہوش میں رہیں، زیادہ آگے بڑھے تو عدالت جائینگے، نثار کھوڑو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر خوراک نثار احمد کھوڑو نے گورنر سندھ کو عندیہ دیا ہے کہ پہلے زبانی بول رہے ہیں کہ گورنر سندھ ہوش میں رہیں،گورنر اگر بہت زیادہ آگے بڑھے تو ان کے خلاف عدالت جائینگے، گورنر سندھ خود کو سیاسی جماعت کے کہلاتے ہیں،جبکہ عشرت العباد نے گورنر رہنے کے دوران اپنی سیاسی جماعت سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت لاڑکانہ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان فرشتے نہیں،ان کی ذاتی زندگی پر بہت سے سوالات ہیں، عمران خان اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ درست انداز میں لوکل باڈیز کا نظام نہیں لاسکے، عمران خان سیٹی بجانے والوں کے اشارے پر ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کسی شخصیت نے نہیں عدالت نے کیا ہے، عدالت میں سب سے پہلے شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے رہنما گئے پر ان جماعتوں کے پاس عوامی قوت نہیں، عمران کے پاس اب گو نواز گو کا نعرہ بھی نہیں رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں