میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبر پختونخوا میں غربت میں نمایاں کمی لانے میں کامیاب رہے، عمران خان

خیبر پختونخوا میں غربت میں نمایاں کمی لانے میں کامیاب رہے، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت غربت میں نمایاں کمی لانے میں کامیاب رہی ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ نمائشی منصوبوں کی بجائے غربت میں کمی خیبر پختونخوا میں ہماری ترجیح تھی، کئی اقدامات کے باعث خیبر پختونخوا سے غربت مٹانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر ملازمتوں سے صوبے میں روزگار کے مساوی مواقع پیدا ہوئے، بہتر سرکاری تعلیمی ادارے، اصلاحات شدہ صحت کے نظام اور غریبوں کے لیے صحت کارڈ کے اجراء سے بھی کافی معاونت ملی۔ عمران خان نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں قائم کیے گئے چھوٹے پن بجلی گھروں سے عوام کو سستی توانائی میسر آئی، ان پن بجلی گھروں اور بلین ٹری منصوبے سے بھی عوام کے لیے روزگار کے دروازے کھلے۔انہوں نے کہا کہ سیاست سے پاک پولیس کے باعث تحفظ کا احساس پیدا ہوا اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود کے لیے ہماری مجموعی منصوبہ بندی کامیاب رہی اور ہم صوبے سے غربت مٹانے میں کامیاب رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں