میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈر سلیم لاکھانی، جعلی کاغذات والی اراضی پر رہائشی اسکیم

بلڈر سلیم لاکھانی، جعلی کاغذات والی اراضی پر رہائشی اسکیم

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

کوہستان میں قبضہ مافیا سرگرم مقامی لوگوںو دیگر کاروباری افراد کی زمین جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنا شروع کردی ہیں ، کوہستان بلڈر مافیا لینڈ مافیا کے حوالے ہوگیا ، لینڈ مافیا کروڑوں پتی بن گئے ، غریب لوگ پریشان ،ذرائع کے مطابق کراچی کے ایک تاجر نے 1014 ایکڑ زمین خریدی ہے جو کہ ای ون کرٹی کے قریب واقع ہے ، لینڈ مافیا نے کراچی کے بلڈر سلیم لاکھانی اور اس کے بیٹے عمیر لاکھانی سے ٹوکن کے پیسے لے کر ان کے حوالے کردی ، بلڈر مافیا نے زمین پر رہائشی اسکیم شروع کردی ہے ،لوگوں کو رہائشی اسکیم کے نام پر چونا لگانا شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ایم 9 موٹر وے کے قریب ایف ڈبلیو آفس تھانہ بولا خان اور نوری آبادی کہ درمیان میں ای ون کریٹی کے قریب واقعے 1014 ایکڑ زمین بااثر لینڈ مافیا نے کراچی کے بلڈر سے ٹوکن کے پیسے لے کر اس کے حوالے کردی ہے ، لینڈ مافیا کو زمین کے ٹوکن کے پیسے دے کر بااثر بلڈر نے پلاٹنگ کا کام شروع کردیا ہے ، جس کی وجہ سے سماجی حلقوں نے وزیر اعلی سندھ ڈی سی ٹھٹھہ و دیگر حکام سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی کاغذات کے ذریعے لوگوں کی زمینیں بلڈر مافیا کو فروخت کرنے والے قبضہ گروپ اور بلڈر مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں