میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا ایف بی آر کی جامع ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ

حکومت کا ایف بی آر کی جامع ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

حکومت نے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جامع ڈیجیٹائزیشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی، جو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کیلیے ضروری پالیسی اقدامات تجویز کرے گی۔دس رکنی ٹاسک فورس کے چیئرمین وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو علی پرویز ملک ہوں گے۔ڈیٹا آٹومیشن پر عمل درآمد اور سافٹ ویئر سلوشنز بھی ٹی او آر کا حصہ ہے، وزیراعظم نے ٹاسک فورس کو ڈیٹا کو صوبوں کی ریونیو اتھارٹیز، وزارتوں اور سرکاری محکموں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی بھی ذمہ داری دے دی۔ٹاسک فورس ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کیلئے قومی شناختی کارڈ کو سنگل بنیادی شناخت بنا کر آڈٹ کرے گی، ٹاسک فورس سپلائی چین کی آٹو میشن بھی کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں