14اگست کے بعد، ملک بھر میں ہڑتال کی کال دیں گے،حافظ نعیم
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران سن لیں! ہم دھرنا دیئے بیٹھے ہیں مت سمجھیں تھک کرچلیں جائیں گے۔ انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں آئی پی پیز کے دھندے میں ملوث افراد کو سامنے لانا ہوگا، اگر تم سامنے نہیں لاؤ گے تو ہم لائیں گے، کچھ اشیاء کی قیمتیں اوپرنیچے کرکے عوام کو کہتے اس میں دھرنے والوں کا کریڈیٹ نہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 8 اگست کو مری روڑ سے آگے کی طرف بڑھیں گے، آج آگاہ کروں گا،11تاریخ کو لاہور، 12کوپشاورمیں عوامی دھرنے ہوں گے،تاجروں،صنعت کاروں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، 14اگست کے بعد ملک بھر میں ہڑتال کی کال دیں گے،تمام تحصیلوں، اضلاع میں عوامی مطالبات کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز ہوگا، حکومت کو واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں عوامی مطالبات کے لئے جدوجہد کریں گے،عام آدمی کا مقدمہ لڑیں گے،حکمران بنگلہ دیش کے حالات سے سبق حاصل کریں، بجلی کے بلوں میں کمی، تنخواہوں پر ٹیکسز کا خاتمہ،پٹرول لیوی کا خاتمہ اور آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرائے، جماعت اسلامی پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے کے مقام شرکا اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔